خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ لوگوں کی محفوظ مقامات تک منتقلی کا عمل جاری ،،، پشاور سمیت میدانی اضلاع گرمی کی لپیٹ میں ،،، محکمہ موسمیات نے بالائی اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
پشاور (ملک تنویر احمد)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بادل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ برسیں گے، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام،تورغر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،باجوڑاور مہمند میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پشاور میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹ گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پارہ 38 درجے تک چڑھنے کا امکان ہے، پشاور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھںنٹوں میں مالم جبہ میں 4، کاکول اورغلنئی میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments











