ذوالحج کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

پشاور، اٹک ، کوہاٹ ، میانوالی ، نارروال ، ٹیکسلا سمیت ملک بھر میں ذوالج کا چاند نظر آگیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان میں ذوالج کا چاند نظرآگیا ہے،آج پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا،مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 جون کو یکم ذوالحج ہوگی،17 جون بروز پیر کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔قبل ازیں پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ،مولانا حافظ عبدالغفور کا کہنا تھا ہم نے چاند دیکھا،آپ لوگوں نے بھی چاند دیکھا اوراس کوریکارڈ کیا۔سب کو ذوالحج کےچاند کی مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں