رچرڈ ر گیسکیٹ،ویلنٹائن ویچروٹ اور جورڈن تھامسن کا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز

مونٹی کارلو(نمائندہ خصوصی)فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ،مناکو کے ٹینس سٹار ویلنٹائن ویچروٹ اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ ر گیسکیٹ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دے کر،مناکو کے ٹینس سٹار ویلنٹائن ویچروٹ ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو مات دے کر اور آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن نے پہلے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں