زیرو ایمشن وِیک! ہلالِ احمر پاکستان کے زیر ِاہتمام سائیکل ریلی ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ہر فرد اپنا کردار ادا کرے، فرزانہ نائیک

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان زیادہ متاثر ہو رہا ہے، حالیہ سیلاب اور پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک اور مطابقت کیلئے ہر فرد اپنا کردار نبھائے۔ سائیکل ریلی ایک سادہ سا نمونہ ہے جسے دیکھ کر ہم کم اَز کم ہفتہ میں ایک بار گاڑی کی بجائے سائیکل کا استعمال کریں۔ کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے مگر ہمیں نقصانات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ہلالِ احمر پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ فرزانہ نائیک نے ”زیرو ایمشن وِیک“ کی مناسبت سے سائیکل ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چائنہ چوک سے پریس کلب تک سائیکل ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چائنہ چوک سے پریس کلب تک سائیکل ریلی میں رضاکاروں، سٹاف ممبران نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ جرمن ریڈکراس کے اشتراک سے ہوا۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس کے پاکستان میں سربراہ فرید عبدالقادر، انڈس کنسو رشیم کے ماجد اقبال اور جرمن ریڈکراس کے مندوب غلام حسین فاروقی نے بھی خطاب کیا۔ اِس سے قبل سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان محمد عبیداللہ خان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت، ہلالِ احمر پاکستان کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری اور شجرپروری پر بھرپور توجہ دی جائے۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم اور صحت مندانہ طرزِ زندگی کے فروغ کیلئے آگاہی پھیلائی جائے۔ اِس موقع پر شرکاء میں سائیکلیں بھی تقسیم کی گئیں اور ریلی جیتنے والے تین سائیکلسٹ کو بھی سائیکلیں دی گئیں۔ واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک اور مطابقت کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کے زیر اہتمام مختلف ماحول دوست سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں