سابق کرکٹر نے آصف علی کو اوپنر بھیجنے والے کو ‘سائنسدان’ کہہ دیا
لاہور(سید جاوید حسن شاہ)سابق کرکٹر سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے آصف علی سے اوپننگ کروانے والے کو سائنسدان کہہ دیا۔گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کی جانب سے آصف علی کو اپنر بھیجا گیا اور وہ صرف 5 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔سابق کرکٹر سہیل تنویر نے آصف علی سے اوپننگ کروانے پر تنقید کی اور کہا کہ اس سائنسدان کو کریڈٹ دیں جس نے انہیں اوپنر بھیجا۔
سہیل تنویر نے کہا کہ میں نے کبھی آصف علی کو اوپننگ کرتے نہیں دیکھا، ان کا کردار ہمیشہ مڈل آرڈر میں پاور ہٹنگ کرتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ آپ اس سے اننگ کا آغاز کروا رہے ہیں جس کی تکنیک زیرو ہے، وہ پاور ہٹر ہے اس سے پہلے بھیجنا سمجھ سے باہر ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نئے گیند سے کھیلنا آسان نہیں ہوتا، اس کا آؤٹ ہونا دیکھ لیں کہ انہیں پتا ہی نہیں لگا کہ گیند اندر آگئی، جس طرح نئی گیند کرنا آرٹ ہے اسی طرح کھیلنا بھی ایک آرٹ ہی ہے۔










