سابق کپتان بابر اعظم بی پی ایل میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز بابر اعظم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بی پی ایل کی فرنچائز رنگپور رائڈرز کے اکاؤنٹ سے بابر کے بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ بابر اعظم آج رنگپور رائڈرز اور سلہٹ اسٹرائکرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔رنگپور رائڈرز میں موجود دیگر نامور کھلاڑیوں میں پروٹیز باؤلر عمران طاہر، پاکستانی باؤلر احسان اللہ، سلمان ارشاد اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن موجود ہیں۔
Load/Hide Comments












