سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی
لاہور(سید جاوید حسن شاہ)سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی۔لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے نیپال کیخلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا.
Load/Hide Comments












