صدر آصف علی زرداری کو رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفراءنے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد(غلام مرتضی)رومانیہ کے نامزد سفیر مسٹر ڈَین سٹونیسکو نے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کیں.صومالیہ کے نامزد سفیر شیخ نور محمد حسن اور نیپال کی نامزد سفیر محترمہ ریٹا دھیتل نے بھی صدر کو اسناد پیش کیں.جاپان کے نامزد سفیراکاماتسو شوچی اور بنگلہ دیش کے نامزد ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں.صدر مملکت نے نامزد سفراءکو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی.امید ہے کہ نامزد سفراءتجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے.نامزد سفراءکو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں