طورخم سرحد 10 روز بعد کھول دی گئی ، افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کیلئے 31 مارچ تک مہلت

طورخم بارڈر کو 10 دن بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا، جس کے بعد افغانستان سے کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔کسٹم ذرائع نے مزید بتایا کہ طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا اس کے بعد افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کر دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں