عام انتخابات :الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گاعلاوہ ازیں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 8فروری کو انتخابات سے متعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔قبل ازیں پیپلز پارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے عام انتخابات کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔آصف زرداری نے فوری طورپر پٹیشن فائل کر کے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ن لیگ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا۔ن لیگ لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کیخلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی۔نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا،مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی۔دوسری جانب آئی پی پی نے بھی لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت عام انتخابات کیس میں فریق بننےکافیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں