عمران خان سائفر کیس کی کارروائی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔کارروائی آج عدالت میں چیلنج کی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے۔علاوہ ازیں توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں