عمران خان کہتے تھے روحانی سکون کیلئے بشریٰ بی بی پاس لے جاؤ، عون چودھری

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سیکریٹری عون چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بشریٰ بی بی کے پاس لے کر جاتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی جاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مفتی سعید اور عون چودھری کی طرف سے بیان عدالت میں قلمبند کرائے گئے۔
اس موقع پر عون چودھری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں 45 سال کا ہوں، قوم گجر ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کا سیکریٹری ہوں۔ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا سیاسی اور پرائیویٹ سیکریٹری تھا، میرا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہایت قریبی تعلق تھا۔’

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‘میں چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھ اور کان تھا، انکے سیاسی اور ذاتی معاملات بھی دیکھتا تھا۔ میں انکی فیملی کے معاملات بھی دیکھتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے خانگی تعلقات کے حوالے سے پریشان رہتےتھے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کہ روحانی سکون کیلئے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ۔ 31 دسمبر 2017 کو چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے کہا بشریٰ بی بی کو لاہور لے کر جانا ہے، نکاح کے انتظامات کرو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں