فائیو جی کا پاکستان، ٹیلی کام کمپنیوں کا امتحان شروع،

اسلام آباد (غلام مرتضی )ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم جاری کردیا ہے.پی ٹی اے نے وفاقی حکومت کے پالیسی ڈائریکٹیو کی روشنی میں انفارمیشن میمورنڈم جاری کیا.انفارمیشن میمورنڈم میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق اہم شرائط اور ضوابط شامل ہیں. پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہر ٹیلی کام آپریٹر ہر سال 1 ہزار نئی کام سائٹس لگانے کے پابند ہوگا، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فائیو جی لانچ کیا جائیگا.
ٹیلی کام کمپنیاں وفاق اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں موجودہ ٹاورز کے 10 فیصد کو فائیو جی پر منتقل کرنے کی پابند ہونگی .انفارمیشن میمورنڈم میں فور جی کی کم سے کم سپیڈ 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 20 ایم بی پی ایس مقرر کردی گئی، کمپنیاں پہلے سال انٹرنیٹ اسپیڈ کو 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 10 ایم بی پی ایس کرنے کی پابند ہونگی.انفارمیشن میمورنڈم فائیو جی کیلئے کم سے کم سپیڈ 50 ایم بی پی ایس مقرر کیا جائیگا،فائیو جی سروس کو بڑے شہروں میں تیزی سے پھیلایا جائے گا، پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ کمپنیاں 20 دن میں انفارمیشن میمورنڈم پر تجاویز پی ٹی اے کو دے سکتی ہیں.پی ٹی اے 26 کے بعد فائنل انفارمیشن میمورنڈم جاری کرے گا.فائیو جی کیلئے 6 بینڈز میں کل 597.2 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا .700 میگا ہرٹس بینڈ میں 30 میگا ہرٹس سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی .1800 میگا ہرٹس بینڈ میں 7.2 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا.100 میگا ہرٹس بینڈ میں 40 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائے گا،2300 میگا ہرٹس بینڈ میں 50 میگا ہرٹس سپیکٹرم آکشن کیا جائیگا .2600 میگا ہرٹس بینڈ میں 190 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائیگا.3500 میگا ہرٹس بینڈ میں 280 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلام کیا جائیگا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں