فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کے باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان

لاہور(سید جاوید حسن شاہ)قومی کرکٹر فخر زمان کا عید کے بعد بیٹنگ پریکٹس کے باقاعدہ آغاز کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے فوری بعد فخر زمان کی دوبارہ فزیکل اسسمنٹ ہوگی،فزیکل اسسمنٹ کے بعد انہیں بیٹنگ کرنے کی اجازت ملے گی،اس وقت پی سی بی میڈیکل پینل کی زیر نگرانی قومی کرکٹر کا ری ہیب جاری ہے۔فخر زمان سے فی الوقت مختلف گرائونڈ ٹریننگ کروائی جارہی ہے،ان سے ری ہیب میں مخصوص دورانیہ کی رننگ کروائی جاتی ہے۔قومی کرکٹر کو ڈیپ بریتھنگ اور جینٹل اسٹریچنگ کا بھی کہا گیا ہے،انہیں ابتدائی طور پر ویٹ ٹریننگ سے منع کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان تیزی سے صحت یابی کی طرف گامزن ہیں،امید ہے وہ پی ایس ایل کے پہلے میچ سے قبل ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے این سی اے میں فخر زمان کا ری ہیب 20 فروری سے جاری ہے،وہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں