فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ پاکستان میں تمباکو کے دھوئیں سے پاک مستقبل کی جانب گامزن ہے

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ) : فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (“PMPKL”) پاکستان کے لیے سگریٹ نوشی سے پاک مستقبل کے حصول کے لیے ساہیوال میں کمپنی کے جدید ترین مینوفیکچرنگ پلانٹ میں تمباکو سے پاک نیکوٹین پاؤچز ZYN کی لوکلائزیشن کر رہاہے۔ صحافیوں کے ایک گروپ نے حال ہی میں فیکٹری کا دورہ کیا اور ساہیوال میں آپریشنز ٹیم سےPMPKL کے مینوفیکچرنگ کے طریقوں کے بارے میں آگہی حاصل کی۔ وفد کو PMPKL کی سگریٹ اور نیکوٹین پاؤچز کے مینوفیکچرنگ کے عمل کے حوالے سے ذمہ دارانہ تیاری کے طریقوں، بین الاقوامی صحت، حفاظت اور ماحولیاتی معیارات بشمول آگ سے بچاؤ کے جدید انفراسٹرکچر، ریئل ٹائم ماحولیاتی نگرانی خصوصاً پانی کے ذمہ دارانہ استعمال (واٹر اسٹیورڈشپ) کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
PMPKL پاکستان میں تمباکو کے نقصان کو کم کرنے کے تصور کو تمباکو سے پاک مصنوعات کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ تبدیلی اس کی پیرنٹ کمپنی، فلپ مورس انٹرنیشنل (“PMI”) کے دھوئیں سے پاک وژن کے مطابق ہے جو ٹیکنالوجی اور سائنس پر یقین رکھتی ہے اور سگریٹ کے متبادل کو تیار کرنےکے لیے تقریباً دو دہائیوں سے کام کر رہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے یہ متبادل مصنوعات کمرشل بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کی ہیں۔ یہ مصنوعات خطرے سے پاک نہیں ہیں اور نشہ آور ہیں لیکن یہ بالغوں کے لیے سگریٹ نوشی جاری رکھنے سے بہتر انتخاب ہیں۔
دورے کے دوران، وفد کو نیکوٹین پاؤچز کی لوکلائزیشن کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جو اس سال کے شروع میں شروع ہوئی تھی، اور اس کے علاوہ سگریٹ کی پیداوار کے عمل کا مشاہدہ کرایا گیا۔ جدید یورپی ٹیکنالوجی اور مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مینوفیکچرنگ سے لے کر ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مطابق اور مکمل طور پر خودکار پروڈکشن لائنز ،صحت اور حفاظت کے اصولوں کے تحت کام کرتے ہوئے آپریشن اور کوالٹی کے معیار کو یقینی بناتی ہیں.
PMPKL کے ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ نے کہا: “پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی مقصد پر مبنی ہے۔ Zyn کی لوکلائزیشن ہمارے تبدیلی کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، جس کی بنیاد سائنس، اختراع اور PMI کے تمباکو نوشی سے پاک مستقبل کے عالمی وژن پر مبنی ہے ۔ کسی بھی تمباکو نوش کے لیے بہترین انتخاب سگریٹ کو مکمل طور پر چھوڑنا ہے۔ تاہم، بہت سے لوگ ایسا نہیں کرتے اور ہمارا مقصد بالغوں کے لیے ایسے متبادل فراہم کرنا ہے جو نشہ آور اور خطرے سے خالی نہ ہونے کے باوجودسگریٹ سے بہتر انتخاب ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں