فواد چوہدری بھی الیکشن سے دستبردار، بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے گروپ سمیت الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں ہے تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں