لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی
(سید جاوید حسن شاہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف مرحلے کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں 22 مئی کو شیڈول پہلا ایلیمنیٹر میچ کھیلے گی۔ لاہور قلندرز نے اپنے آخری لیگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو شکست دی۔ اس کامیابی سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے اور وہ پلے آف مرحلے کے لیے پُرجوش نظر آتی ہے۔ لاہور قلندرز کا پہلا ایلیمنیٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ٹیم کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments










