لیاقت جتوئی کاجی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ڈی اے کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔

لیاقت جتوئی نے تقریب سے خطاب کے کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں گرینڈ ڈیمویٹک کی حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں