متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایک سال کےلئے 2 ارب ڈالر کا قرض موخر

اسلام آباد(غلام مرتضی)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا.یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے مؤخر کیا گیا ہے.نگران وزیراعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو قرض رول اوور کیلئے خط لکھا تھا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کر دی.یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک ختم ہورہی تھی،یو اے ای کو 1 ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا،وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ نے قرض رول اوور کرانے کیلۓ یو اے ای سے بات چیت بھی کی تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں