مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے ، بابر اعوان

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے ، تمام جماعتوں نے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جبکہ انتخابی ٹکٹ بھی فائنل کئے جا رہے ہیں۔
دیگر جماعتوں کی طرح تحریک انصاف نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر دیا ہے ، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جو لوگ مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ رہے ہیں، انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں، اُن کی نشستوں پر پی ٹی آئی الیکٹیبلز یا وکلاء الیکشن لڑیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں