موبائل فونز کی چارجنگ کا مسئلہ ختم، ایک چارج 50سال چلے گا

(ویب ڈیسک )چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی Betavoltکا دعویٰ ہے کہ اس کی ایٹمی بیٹری دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جسے بغیر چارج کیے 50 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے، بیٹری آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیٹری کو مستقبل میں فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاسکے گا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 120 سینٹی گریڈ پر کام کرسکتی ہے جب کہ ایٹمی بیٹری بالکل محفوظ ہے۔
کمپنی کے مطابق بیٹری سے کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی جب کہ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 ایٹمی آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔چینی کمپنی بیٹا وولٹ نے ایک ایسی بیٹری متعارف کرادی جو 50 سال تک ری چارج کیے بغیر چل سکتی ہے۔ اس بیٹری سے موبائل فونز کی چارجنگ کا مسئلہ ختم ! ! !جن موبائل فونز میں یہ توانائی فراہم کی جائے گی انہیں کبھی چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہو گی نیز یہ بیٹری ان سرویلنس ڈرونز کے لیے بھی کارآمد ہو گی جو غیر معینہ مدت تک پرواز میں رہتے ہیں

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں