موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کا ’’سسٹین ایبلٹی ایکسپو 2026‘‘، ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینے پر زور

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ):موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیشِ نظر ٹیلی نار پاکستان نے اسلام آباد میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں Expo 2026 Sustainability (“سسٹین ایبلٹی ایکسپو 2026”) کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ماحول دوست طرزِ زندگی اور موسمیاتی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ابرار حسین نے ٹیلی نار پاکستان کی قیادت کے ہمراہ کیا۔
نمائش میں ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ اینٹیں، پلاسٹک بوتلوں کی واپسی پر انعام دینے والی مشینیں، ماحول دوست مصنوعات، توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے آئی او ٹی پر مبنی حل، شجرکاری اور اربن گارڈننگ جیسے ماڈلز پیش کی گئے۔ اس موقع پر Environment Protection Agency- Pak کے ڈائریکٹر جنرل ابرار حسین نے ٹیلی نار پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا، “نجی شعبے کے ایسے اقدامات ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے ایک ایسا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو لوگوں کو اپنی روزمرہ عادات پر نظرثانی کرنے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
چیف پیپل آفیسر ٹیلی نار پاکستان، اریج خان نے کہا کہ پائیداری صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس نوعیت کے اقدامات ایک زیادہ ماحول دوست اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھتے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں