نئی سیاسی جماعت کی رجسڑیشن کے کاغذات جمع کروادئیے ،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا.مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے .شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے، سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروارہے ہیں ۔آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
Load/Hide Comments











