نفرت پھیلانے میں ملوث 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک،1522 مزید بند ہونگے

اسلام آباد(غلام مرتضی)پولیس کے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے یونٹ نے نفرت پھیلانے میں ملوث 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ یونٹ مذہبی، فرقہ وارانہ اور لسانی منافرت پھیلانے اور ملک اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اکاؤنٹس کی جانچ اور چھان بین کرتا ہے۔یونٹ نے نفرت پھیلانے والی سرگرمیوں میں ملوث ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز کے ایک ہزار 522 اکاؤنٹس کا سراغ لگایا اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر ان اکاؤنٹس کو بند کرنے پر زور دیا، اب تک ان میں سے 462 اکاؤنٹس بلاک کیے جا چکے ہیں۔اس حوالے سے مذہبی منافرت کو فروغ دینے والے 65 اکاؤنٹس، ملک کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے والے 47 اکاؤنٹس اور دہشت گردی سےمتعلق مواد شئیر کرنے والے 350 اکاؤنٹس کا سراغ لگایا گیا، اس کےعلاوہ دیگر ایک ہزار 60 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں