نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور ا?خری میچ 14 سے 18دسمبر تک سڈن پارک،ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو323رنز سے مات دی۔ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن کے مقام پر کھیلا دو روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم کریں گے جبکہ مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں