ن لیگ کا آج دوپہر 1 بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان
سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف آج دوپہر 12بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، ن لیگ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف کی پریس کانفرنس کی تفصیلات شیئر کی ہے جس کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں آج دوپہر 1بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کر سکتے ہیں۔











