وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان کے سوئٹزرلینڈ میں اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ کی ملاقات،

سوئٹزرلینڈ(نمائندہ خصوصی)سوئٹزر لینڈ میں مقیم پاکستان کے اعزازی سفیر براےسیاحت وکھیل احمد نواز واہلہ کی پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے خصوصی ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ نے نگران وزیر اعظم کو پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین ٹورازم اور سپورٹس پر لئے گئے اقدامات پر مکمل بریفنگ دی۔ نگران وزیر اعظم نے احمد نواز واہلہ کی پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین ٹورازم پر لئے گئے شاندار اقدامات پر خوب تعریف کی ۔ نگران وزیر اعظم نے آپ سے پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔ اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ نےنگران وزیر اعظم کا ان پر بھرپور اعتمادکرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں