وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سولر توانائی سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹس کے تحفظ کے حوالے سے فوری طور پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرے، تاکہ موجودہ معاہدوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ سولر سے مستفید ہونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ایسے صارفین پر نہ پڑے جو صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں پاور ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ وہ جامع اور متوازن لائحہ عمل تشکیل دے تاکہ تمام صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجرا کے حوالے سے بلائے گئے اعلیٰ سطح خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جو آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر برائے نجکاری محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں