ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور (نمائندہ خصوصی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو سے متعلق معاملات کے منصفانہ اور جامع جائزے کے لیے اعلیٰ سطحی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے، جبکہ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری کامرس کمیٹی کے ارکان کے طور پر شامل ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی آئندہ ایک ہفتے کے اندر پورے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ اس دوران اس معاملے سے متاثرہ ہر شخص اپنی معروضات کمیٹی کے سامنے پیش کر سکے گا، جبکہ کمیٹی بلاامتیاز تمام فریقین اور متاثرین کا مؤقف سنے گی تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ ہونے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے میں شفافیت، انصاف اور تمام متاثرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں