پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بیرسٹر گوہر خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گوہر خان کا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، اپنے درمیان تلخیوں کو کم کر کے الیکشن کیلئے محنت کریں ، کل تک تمام امیدواروں کی نشانوں سمیت لسٹ جاری کر دی جائے گی۔ ہفتے کے روز سے بھر پور انتخابی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دو برادر مسلم ممالک کے درمیان گشیدگی بڑھنی نہیں چاہیے ، پاک فوج ہر قسم کی دراندازی کا موثر جواب دے گی ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔شیر افضل مروت سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصا ف کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت جہاں بھی جاتے ہیں مشاورت سے جاتے ہیں ، وہ جلد ہی الیکشن مہم کیلئے سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی جائیں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملے وہ پی ٹی آئی کے منتخب امیدواران کی سپورٹ کریں ۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر کو ہر علی خان نے کہا ہے کہ میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2 موبائل فون غائب ہیں، پانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں، میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11 کی ہے۔بیرسٹر کو ہر نے کہا کہ کوشش تھی کہ ہمارا مشترک انتخابی نشان ہوتا کہ وہ کنفیوژ نہ ہو، میں ایک درخواست کے پر اس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھاانہوں نے کہا کہ امید وار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امید وار میدان میں ہیں، مشکل وقت میں دور کر ہمارے ساتھ رہے، امید ہے کہ وہ کر پیش نہیں کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا غیر آئینی وغیر قانونی ہے، پارلیمنٹ جا کر امید وار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات پر پارٹی کا نام لکھا ہے۔بیرسٹر کو ہر نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے، جمعہ تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے۔ ان امید واروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔انکا مزید کہنا تھاکہ نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، میرے گھر سے سرسری کا غذات اٹھائے گئے ۔










