پی ایس ایل 10′ ملتان سلطانز ٹرافی کی ریس سے باہر، یونائیٹڈ کا پہلا نمبر

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوگئی۔جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کر دیا۔ یہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 10 میں ساتویں شکست تھی۔ پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم 8 میچز میں4 میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ہونے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 میچز میں 4 میں کامیابی،2 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ ہونے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔اس کے علاوہ کراچی کنگز 7 میچز میں 4 میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں