پی بی سی سی کے دو رکنی کوچنگ وفد کا بنگلہ دیش کا دورہ، بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تربیت فراہم کرے گا

(سید جاوید حسن شاہ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل نے دو کوچز محمد جمیل ہیڈ کوچ اور بدر منیر سینئر کھلاڑی کو بنگلہ دیش مدعو کیا ہے۔ وہ 7 سے 11 مئی 2025 تک بسوندرا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے 5 روزہ تربیتی کیمپ میں 20 سے زائد کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کو تربیت اور کوچنگ دینے جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل دونوں مدعو کوچز کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں