پی ٹی اے اور کنیکٹ ہئیر کا باہمی تعاون، ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ): انٹرنیشنل گرلز اینڈ آئی سی ٹی ڈے کے موقع پر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سماعت سے محروم خواتین اور بچیوں کے لیے رسائی اور ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ کے حوالے سے کنیکٹ ہئیر کے ساتھ معاہدہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان، نے اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کے لیے قابلِ رسائی ٹیلی کام خدمات ایک جامع اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کنیکٹ ہئیر کی بانی رکن، زہرہ دھنجی نے ڈیجیٹل خدمات کی تشکیل اور فراہمی میں شمولیت کو بنیادی حیثیت دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
موقع کی مناسبت سے، دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر اشاروں کی زبان میں آگاہی ویڈیوز جاری کیں، جن میں آن لائن تحفظ اور خواتین کے اپنے شناختی کارڈز (CNIC) پر سم رجسٹریشن سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ یہ اشتراک ڈیجیٹل رسائی میں موجود خلا کو پُرکرنے اور مساوی ڈیجیٹل مواقع کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پی ٹی اے آئی سی ٹی کے شعبے میں معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں