چیری ماسٹر پاکستان کی نئی ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ میں لانے کی تیاری

کراچی(نمائندہ خصوصی): چیری ماسٹر پاکستان نے پاکستان میں نئے گاڑیوں کے ماڈلز متعارف کرانے کے منصوبوں کا اظہار کیا ہے۔، جن میں Tiggo 4 HEV، QQ BEV اورTiggo V,شامل ہیں۔ یہ ماڈلز چیری کی ہائبرڈ، الیکٹرک اور ملٹی پرپز موبیلیٹی سلوشنز پر مبنی عالمی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتے ہیں۔ چیری ماسٹر پاکستان کو مقامی طور پرماسٹر گروپ کی ذیلی کمپنی ماسٹر آٹو انجینئرنگ نے متعارف کرایا ہے جسے صنعتی اور آٹو موٹیو شعبے میں 60 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ کمپنی نے آٹو چائنا 2026 کے دوران چیری کی عالمی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اورنیکسٹ جنریشن کی مصنوعات و ٹیکنالوجی روڈ میپ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں متعدد نئے ماڈلز متعارف کرانے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
کمپنی آئندہ دو برسوں میں پیٹرول، ہائبرڈ اور الیکٹرک پاور ٹرینز پر مشتمل 13 نئے ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں SUV، سیڈان،اربن موبیلیٹی اور پک اپ گاڑیاں شامل ہوں گی اور یہ پیش رفت چیری کے عالمی منصوبے کے مطابق ہے۔ پاکستان میں صارفین بڑھتی ہوئی ایندھن قیمتوں اور بدلتی ہوئی سفری ضروریات کے پیشِ نظر زیادہ فیول ایفیشنٹ، عملی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں اس لیے پاکستانی مارکیٹ میں ان گاڑیوں کی اہمیت بھی بڑھ رہی ہے۔
چیری ماسٹر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسامر ملک نے کمپنی کی مستقبل کی حکمتِ عملی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ“پاکستان، چیری کی جدید موبیلیٹی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک اہم ترقی پذیر مارکیٹ ہے۔ کمپنی ایسے ماڈلز کا جائزہ لے رہی ہے جو مقامی ڈرائیونگ حالات، صارفین کی توقعات اور طویل المدتی سفری رجحانات سے مطابقت رکھتے ہوں۔”
آٹو چائنا 2026 میں چیری نے QQ BEV بھی متعارف کرائی، جو ایک کمپیکٹ الیکٹرک گاڑی ہے اور ایک بار چارج پر 410 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ماڈل کم لاگت شہری سفری سلوشن کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے مصروف شہروں میں روزمرہ سفر کرنے والوں کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے، جہاں کم آپریٹنگ لاگت، آسان نقل و حرکت اور کمپیکٹ ڈیزائن کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب Tiggo V کانسیپٹ ایک ہمہ جہت موبیلیٹی پلیٹ فارم ہے، جو SUV کی کشادہ گنجائش، MPV کی عملی سہولت اور پک اپ طرز کی افادیت کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی ملٹی پرپز خصوصیات پاکستان میں فیملی اور کاروباری ضروریات پوری کرنے والی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے مطابقت رکھتی ہیں۔
Tiggo 4 HEV چیری کے ہائبرڈ پورٹ فولیو کو نسبتاً زیادہ قابلِ رسائی سیگمنٹ تک وسعت دیتا ہے، جس سے پاکستان کی کمپیکٹ SUV مارکیٹ میں نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ محدود چارجنگ انفراسٹرکچر اور بہتر فیول اکانومی کے باعث ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے تناظر میں ایسے ماڈلز پاکستان میں نیو انرجی وہیکلز (NEVs) کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چیری اس وقت دنیا کے 130 سے زائد ممالک میں موجود ہے اور اس کے عالمی صارفین کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ چین سے برآمد ہونے والی ہر چار گاڑیوں میں سے ایک چیری کی ہوتی ہے، جو عالمی برآمدی مارکیٹ میں کمپنی کی مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان میں چیری ماسٹر پاکستان نے مقامی سطح پر اسمبل ہونے والی (CKD) پلگ اِن ہائبرڈ SUV گاڑیوں کا سب سے بڑا پورٹ فولیو قائم کیا ہے۔
اس میں Tiggo 9 PHEV شامل ہے، جسے ملک کی پہلی پریمیم پلگ اِن ہائبرڈ E-SUV کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ نئیTiggo 8 PHEV پاکستان کی واحد 7 سیٹر پلگ اِن ہائبرڈD-SUV ہے۔ اسی طرح حال ہی میں متعارف کرائی گئیTiggo 7 PHEV ایک پریمیم 5 سیٹر سی-سیگمنٹ ایس یو وی ہے۔ یہ لائن اپ مختلف صارفین کی ضروریات کے مطابق جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو قابلِ رسائی بنانے کی حکمتِ عملی کی عکاکرتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں