چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، ججز اجلاس کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے آر او سے متعلق حکمنامے کے بعد عام انتخابات کے معاملے کے حوالے سے پیدا ہونے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے اور انہوں نے ججزکو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے پہلے دو سینئر ججز سے بھی ملاقات کی، چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔

چیف جسٹس اور سینیئر ترین ججز سپریم کورٹ میں موجود
ذرائع کے مطابق ججز کے اجلاس کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں