ڈیوڈ لائیڈ نے جسپریت بمرا کو بھارت کیلیے ”بدقسمت” قرار دے دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے بارے میں سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بمرا جب بھارتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں تو ٹیم زیادہ میچز ہارتی ہے، حالانکہ وہ دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں۔ڈیوڈ لائیڈ نے کرکٹ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ جب وہ کھیلتا ہے، بھارت زیادہ ہارتا ہے، حالانکہ وہ دنیا کا بہترین بولر ہے۔ اس کا ایکشن عجیب اور مشکل ہے، لیکن وہ بہت ہی عمدہ انسان ہے۔
لائیڈ نے کہا کہ بمرا کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے اپنی دستیابی کا فیصلہ کرنا ہوگا، اور اگر بھارت یہ میچ جیت کر سیریز 2ـ2 کر لیتا ہے تو بمرا آخری ٹیسٹ اوول میں بھی کھیل سکتے ہیں، تاہم اگر انگلینڈ 1ـ3 کی برتری لے لیتا ہے تو بمرا آخری میچ کھیلنے نہیں آئیں گے۔لائیڈ نے کہا کہ بھارت کے کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ بمرا سیریز کے پانچ میں سے تین ٹیسٹ کھیلیں گے، اور اب تک دو میچ کھیل چکے ہیں، اگر ان کے وعدے پر قائم رہے تو بمرا کو اگلا میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں