کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری

نیب نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیئرمین نیب نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی ، نیب اعلامیہ کے مطابق فواد چودھری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے۔وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو گا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری فراڈ کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں ، اس کے علاوہ فواد چوہدری کیخلاف جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیریج وے منصوبے کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں