کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سندھ میں فوڈ پیکج تقسیم شروع کر دی

اسلام آباد(غلام مرتضی)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ سندھ کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ھوئے 9200 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل تھرپارکر، بدین، جامشورو، مٹیاری میں شروع کر دیا جوکہ کنگ سلمان ریلیف فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ پاکستان 2023-2024 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت ہر ضلع میں 2300 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جائیں گئے اس فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔ ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل PDMA, UNOCHA ,مقامی حکومتی انتظامیہ، حیات فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جس سے چاروں اضلاع میں 64400 افراد مستفید ہونگے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں