ں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،خصوصی ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ ،ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کےلئےایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ،انسانی اسمگلنگ ،ہنڈی حوالے میں ملوث افراد کے خلاف مزید کھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی،ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیابجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ،وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا،انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت،محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے،اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیااجلاس میں سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی









