یوم پاکستان پر عہد کریں پاکستان کو ایک مضبوط ،خوشحال ملک بنانا ہے: انجنئیر اظہر السلام

اسلام آباد:وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ)انجنئیر اظہر السلام نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم پاکستان پر عہد کریں پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانا ہے، آپس کے اختلافات بھلا کر ملکی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کرتے رہیں تو ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ قائدا عظم محمد علی جناح نے اسلام کے امن و برداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا،ہمیں بھی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی افواج ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک میں دہشت گردی سے بھی نبردآزما ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں