26ویں آئینی ترمیم کے زریعے حکومت نے عدلیہ پر کاٹھی ڈالی، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(غلام مرتضٰی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی گئی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی بات نہیں کرتے، بات چیت کے لیے کمیٹی بنادی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں، جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد واضح ہو گیا کہ انہوں نے عدلیہ کے اوپر کاٹھی پوری ڈال لی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں