محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیا کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈکپ ہوگا۔محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔
Load/Hide Comments









