کراچی کنگز کے نائب کپتان فاسٹ بولر حسن علی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

(سید جاوید حسن شاہ)کراچی کنگز کے نائب کپتان اور تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا ۔
اسی میچ کے دوران انہوں نے حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔ اب حسن علی 84 اننگز میں 116 وکٹوں کے ساتھ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں، جبکہ وہاب ریاض نے یہ کارنامہ 87 اننگز میں انجام دیا تھا۔
میچ کے بعد حسن علی کے اعزاز میں ٹیم ڈریسنگ روم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا ۔ 30 سالہ حسن علی اس وقت پی ایس ایل 10 میں زبردست فارم میں ہیں اور اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔حسن علی کی اس شاندار کارکردگی نے نہ صرف کراچی کنگز کی باؤلنگ لائن کو مضبوط کیا ہے بلکہ پی ایس ایل میں ان کی مستقل کارکردگی کو بھی نمایاں کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں