عالمی معیار کی ٹوارزم پالیسی جلد ازجلد بنا کر اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے:چوہدری مظہر
اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنونئیر فارن ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی ٹوارزم پالیسی جلد ازجلد بنا کر اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ صرف روایتی سیاحت کے بجائے ایڈونچر ٹوارزم، مذہبی و ثقافتی سیاحت اور ایکو ٹوارزم جیسی مختلف اقسام کی سیاحت کو فروغ دیا جائے مقامی دستکاریوں، کھانوں اور ثقافت کو سیاحتی کشش میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے خوبصورت اور تاریخی مقامات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے سیاحوں کو راغب،بین الاقوامی ٹریول ایجنٹوں اور ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے تاکہ پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر میں پھیلایا جائے۔سیاحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے اور سیاحتی منصوبوں میں نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔










