ایمن خان کی اپنی ننھی پری مرال کیساتھ آئوٹنگ

کراچی (سید جاوید حسن شاہ) پاکستانی اداکارہ ایمن خان کی اپنی ننھی پری مرال کے ساتھ خوشگوار آئوٹنگ کی خوبصورت جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔ایمن خان نے ڈراما بے درد،عشق تماشہ،باندی،خالی ہاتھ اورگھر تتلی کا پرمیں اپنی بہترین اداکاری سے فینز کی تعداد میں اضافہ کیا لیکن شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔ ایمن اور منیب نے سال 2018 میں محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور بیٹی کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔
ایمن اور منیب دونوں ہی گھومنے پھرنے کے بے حد شوقین ہیں اور اس شوق کو پورا کرتے ہوئے دونوں کبھی پاکستان کے دلکش مقامات کی سیر کرتے ہیں تو کبھی بیرونِ ملک سفر کرنے چلے جاتے ہیں۔اسٹار جوڑی کی فیملی پکنک کے بعد اب ایمن خان کی مرال کے ساتھ آٹنگ توجہ کا مرکز بنی ہوئی جس میں وہ چھوٹی بیٹی کے ساتھ ایک سر سبز و شاداب پارک میں بیٹھی نظر آئیں۔ایمن خان نے مرال کے ساتھ ایک خوشگوار دن کی خوبصورت لمحوں کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں