چیزئیس کی سالانہ سمر کیمپ میں ’مشن فٹ پاکستان‘ کے ساتھ شراکت داری
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان کے معروف فوڈ برانڈ چیزئیس نے سالانہ سمر کیمپ میں مشن فٹ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔سمر کیمپ کی اختتامی تقریب میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد خاندانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر باصلاحیت بچوں کی شمولیت اور کمیونٹی جذبے کو سراہا گیا۔سمر کیمپ میں تیراکی کے مقابلے، کراٹے،مینگو فیسٹیول،منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور تحائف و سرٹیفکیٹس کی تقسیم شامل تھی۔

اس شراکت داری کے تحت چیزئیس نے لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے بچوں کے لیے باورچی خانوں کے دورے، موسیقی، کھیل، برگر بنانے کے سیشن، خصوصی بچوں کے لیے تحائف اور اختتامی تقریب کے لیے لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا، جسے شمولیت،ہمدردی اور خوشیوں سے بھرپور، محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کاوشوں کے طور پر سراہا گیا۔
چیزئیس کے برانڈ مارکیٹنگ منیجرشمیل نے اس موقع پر کہا کہ،’چیزئیس بچوں کی فلاح و بہبود اور نشوونما سے متعلق ہر سرگرمی میں بھرپور طور پر شامل رہا ہے۔ والدین اور بچوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہ کر ہم نے یقینی بنایا کہ یہ سب خوش اسلوبی سے انجام پائے۔اس سمرکیمپ جیسی صحت مند سرگرمیاں ہمارے ذائقے میں وہ خوبصورتی بڑھاتی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ ہم مشن فٹ پاکستان اور تمام والدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ”چیزی خوشیاں“ بانٹنے کا موقع دیا۔“

مشن فٹ پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرشیہان آکاش نے کہا کہ،”چیزیس پاکستان کے ان چند برانڈز میں سے ایک ہے جو ہمیشہ بچوں اور خواتین کے فلاحی اقدامات کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ مستقل تعاون پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔“اس شراکت داری کے ذریعے، چیزئیس نے ایک بار پھر ہمدردی، شمولیت اور مثبت اقدار کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو تقویت دی اور سماجی ذمہ داری کو ادا کرنے کے اپنے عزم کو برقرار رکھاہے۔












