پی ٹی سی ایل نے Connect 2025نمائش میں طویل المیعاد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا ویژن پیش کردیا

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ): پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز نے اپنے سب سے بڑے کارپوریٹ ایونٹ کنیکٹ 2025(Connect 2025) کا انعقاد کیا، جس میں صارفین، شراکت داروں اور صنعت کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد کمپنی کے بڑھتے ہوئے انٹرپرائز پورٹ فولیو، نئی پروڈکٹس اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر اپنی مسلسل کاوشوں کو سامنے لانا ہے۔ یہ نمائش کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کے سینئر ایگزیکٹوز اور فیصلہ سازوں نے اس میں شرکت کی۔ پورے دن جاری رہنے والی نمائش میں انٹرایکٹو سلوشنز، نیٹ ورکنگ سیشنز، پی ٹی سی ایل کی کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز، سائبر سیکیورٹی حل، بین الاقوامی کنیکٹوٹی سلوشنز اور منیجڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تفصیلی خدمات پیش کی گئیں۔ پی ٹی سی ایل اس وقت ملک بھر میں کاروباری اداروں کو اپنی وسیع خدمات پیش کررہا ہے۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gکے صدر اور گروپ سی ای او، حاتم بامطرف نے کہا،” پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز کنیکٹ 2025 نمائش ہمارے طویل المدتی عزم کا اظہار کرتی ہے جس کے تحت ہم پاکستان کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جیسے جیسے کاروباری ادارے کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور مستحکم کنیکٹوٹی کے دور میں قدم رکھتے ہیں، پی ٹی سی ایل انہیں وسیع خدمات پیش کرکے ایک مکمل ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر مزید نمایاں مقام حاصل کررہا ہے اور وہ محفوظ، قابل توسیع اور مستقبل کے لیے تیار ترقی کو ممکن بناتا ہے۔ انفراسٹرکچر، جدت اور اہم شراکت داریوں میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ہم کاروبار کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی ترقی کی معاونت کیلئے بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
اس پروگرام میں پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز 2026 کا انوویشن روڈ میپ نہایت قابل ذکر رہا، جس میں نئی انٹرپرائز پروڈکٹس پیش کی گئیں جو مقامی کلاؤڈ کے ماحول، جدید سیکورٹی ضروریات، IoT فریم ورک، AI پر مبنی ایپلیکیشنز اور نئی جنریشن کی کنیکٹوٹی کی حمایت کرتی ہیں۔ صارفین کے پینل مباحثوں نے اس مستقبل کی سمت کو مزید واضح کیا، جس میں بینکنگ، مینوفیکچرنگ، ہیلتھ کیئر اور ریٹیل کے ایگزیکٹوز نے پی ٹی سی ایل کے موجودہ انٹرپرائز سلوشنز کے ساتھ اپنے عملی تجربات شیئر کئے۔ پینل کے شرکاء نے بہتر آپریشنل مہارت، بہتر سیکیورٹی، اور ڈیجیٹل سروسز کی تیز تر فراہمی پر روشنی ڈالی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج جو کاروباری فوائد حاصل ہو رہے ہیں وہ مستقبل کے کاروباری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پی ٹی سی ایل کی جدت سے بھرپور حد تک ہم آہنگ ہیں۔
اس تقریب میں پی ٹی سی ایل کی عالمی ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ اہم شراکت داریوں کو بھی اجاگر کیا گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کمپنی انٹرپرائز سلوشنز فراہم کرنے میں بین الاقوامی معیار کو مقامی مہارت اور انفراسٹرکچر کے ساتھ ہم آہنگ کر رہی ہے۔ کنیکٹ 2025 کے ذریعے پی ٹی سی ایل بزنس سلوشنز نے ملک کے سب سے بڑے انٹرپرائز ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کنندہ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا، جو کاروباری ترقی اور قومی سطح پر مسابقت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں