پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی فیفا کے صدر سے ملاقات
(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے اولمپک چیمپین ارشد ندیم کی دبئی میں منعقد ہونے والے گلوبل اسپورٹس سمت میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹنو سے ملاقات ہوئی۔ فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کے تھرو کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں ارشد ندیم نے کہا کہ تھرو 92 میٹر تھی اور اب اس کا ریکارڈ توڑنا ہے۔
ارشد ندیم نے ایکس پر فیفا کے صدر کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ فیلڈ سے لے کر عالمی فورمز تک کھیل واقعی ایک زبان بولتا ہے۔ارشد ندیم نے مزید کہا کہ ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر فیفا کے صدر نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
Load/Hide Comments









