سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ہوٹل پر مسلح قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
راولپنڈی (غلام مرتضیٰ ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ کینٹ راولپنڈی میں مقدمہ درج ، ایف آئی آر میں الزام ہے کہ سردار تنویر کی ایما پر مسلح افراد نے ان کے بھائیوں کی ملکیت شمس ہوٹل پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی، مدعی مقدمہ راجہ شہزاد سلطان نے پولیس کو بتایا کہ سردار تنویر نے اپنے ساتھیوں کو ہوٹل پر بھیجا، جہاں انہوں نے عملے اور مہمانوں کو بند کرکے، اسلحہ تان کر، زندگی کے لیے خطرناک دھمکیاں دیں۔ حملہ آوروں کے پاس 12 بور اور 30 بور رائفلز تھیں، اور عملے کو تقریباً دو گھنٹے تک قید میں رکھا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، کسی بھی مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ایف آئی آر میں سردار تنویر کو مرکزی سازش کار قرار دیا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھیوں غضنفر، داؤد خان، محمد ادریس، محمد نسیم، فتح شیر، کامران خان، محمد منظر، محمد رحمان، محمد ریاض، ظہیر ریاض، علی اور دیگر کے نام شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق یہ سب اقدامات سردار تنویر کی ہدایت اور ایماء کے تحت کیے گئے، جس نے واقعے کو ایک منظم اور خطرناک منصوبے کا رنگ دیا۔مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 448، 342، 109، 148، 149، 506(ii) عائد کی گئی ہیں












