ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا ترجیحی پلیٹ فارم قرار، شائقین تک رسائی بڑھے گی

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ): ٹک ٹاک (TikTok)نے فیفا (FIFA)کے ساتھ ایک عالمی معاہدے کے تحت شراکت داری قائم کرلی ہے جس کے نتیجے میں ٹک ٹاک فیفا کا پہلاباقاعدہ ترجیحی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس شراکت کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے باقاعدہ کوریج میں توسیع،پس پرد ہ سرگرمیوں کی جھلکیاں، اور شائقین کے لیے انٹرایکٹو تجربات فراہم کیے جائیں گے۔ سال 2026 کے اختتام تک جاری رہنے والی یہ شراکت داری اس بات کی عکاس ہے کہ فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ کو ڈیجیٹل طور پر دیکھنے اور سمجھنے کا انداز ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس دوران ٹک ٹاک میچ کی براہِ راست نشریات سے بڑھ کر شائقین اور کنینٹ کری ایٹرز کو ٹورنامنٹ سے جڑے رہنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
اس تعاون کے تحت ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کی مزید جامع کوریج فراہم کرے گا، جس میں اصل اور تخلیقی کنٹنٹ میں اضافہ شامل ہوگا، جبکہ یہ پلیٹ فارم پورے ٹورنامنٹ کے دوران شائقین اور کری ایٹرز کے لیے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ، جہاں فٹ بال سے متعلق انٹرایکٹو اور کمیونٹی پر مبنی تجربات فراہم کیے جائیں گے ۔ یہ شراکت فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھی ٹک ٹاک اور فیفا کے درمیان ہونے والے کامیاب تعاون کو مزید آگے بڑھاتی ہے، جس نے عالمی سطح پر کئی ارب ویوز حاصل کیے اور کھیلوں کے کنٹنٹ کے استعمال میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔ ترجیحی پلیٹ فارم کے طور پریہ شراکت ٹاک کے جامع اور پُر کشش فیفا ورلڈ کپ 2026 ہب (hub)کے گرد مرکوز ہوگی، جو ٹک ٹاک گیم پلان کی طاقت سے چلنے والا ایک متحرک مرکز ہوگا۔
یہ ہب شائقین کو ایسا دلچسپ کنٹنٹ دریافت کرنے کا موقع دے گا جو 48 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں جان ڈال دے گا اور ساتھ ہی میچ کے ٹکٹوں کی فروخت اور دیکھنے سے متعلق معلومات بھی فراہم کرے گا، جبکہ کسٹم اسٹیکرز، فلٹرز اور گیمی فیکیشن (gamification) فیچرز جیسے شمولیتی ترغیبات بھی پیش کی جائیں گی۔اس شراکت کے بارے میں فیفا کے سیکریٹری جنرل ،میٹیاس گراف اسٹروم (Mattias Grafström) کا کہنا ہے،”فیفا کا مقصد ورلڈ کپ 2026کے جوش و خروش کو زیادہ سے زیادہ شائقین تک پہنچاناہے، اور اس مقصد کے لیے ہم ٹک ٹاک کو ٹورنامنٹ کا پہلا ترجیحی پلیٹ فارم بنانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں سمجھتے۔ یہ تعاون دنیا بھر کے مزید شائقین کو بے مثال انداز میں فیفا ورلڈ کپ سے جوڑے گا۔
ٹک ٹاک کے گلوبل ہیڈ آف کنٹینٹ، جیمز اسٹافورڈ (James Stafford) نے کہا،”گزشتہ چند برسوں کے دوران، ٹک ٹاک کے ذریعے فٹ بال نے عالمی سطح پر غیر معمولی تیزی سے ترقی کی ہے اور فیفا کے پہلے ترجیحی پلیٹ فارم کے طور پر ہم اس بات کے لیے پرجوش ہیں کہ شائقین ورلڈ کپ 2026 کا 90 منٹ سے بڑھ کر، خصوصی کنٹنٹ اور کری ایٹرز تک بے مثال رسائی کے ساتھ تجربہ کریں۔ ٹک ٹاک گیم پلان ہمارے اسپورٹس پارٹنرز کے لیے مداحی کو قابلِ پیمائش کاروباری نتائج میں تبدیل کرتا ہے۔
“ ٹک ٹاک اور فیفا، پہلی مرتبہ، ایک منظم عالمی کری ایٹرز پروگرام بھی متعارف کرائیں گے۔ منتخب کردہ کری ایٹرزکو پس پردہ خصوصی لمحات تک رسائی دی جائے گی، جن میں پریس کانفرنسیں اور ٹریننگ سیشن شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، کری ایٹرز کے ایک وسیع گروپ کو فیفا کی آرکائیوز میں محفوظ فوٹیج استعمال کرتے ہوئے مشترکہ کنٹنٹ تخلیق کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے اور اس طرح شائقین کو ورلڈ کپ کے تجربے پر منفرد زاویے فراہم کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں